ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ عالمگیریت میں معاون ہے ، کوئی بھی ملک بین الاقوامی برادری کے لئے اپنے دروازے بند نہیں کر سکتا، چینی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کا اظہار خیال

سی پیک علاقائی ممالک سمیت دیگر خطوں میں رابطہ سازی کو فروغ دے رہی ہے

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)چین کے خارجہ وبین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہرین نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کو عالمگریت کے فروغ میں معاون قرار دیا ہے ۔چین کی رینمن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر وانگ ای وے نے چینی خبررساں ادارے شنہوا کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عالمگریت کے حوالے سے پیش رفت حوصلہ افزا نہیں ہے ،موجودہ دور میں کسی بھی ملک کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے دروازے عالمی برادری کے لئے بند کردے ۔

عالمی برادری عالمگریت کے نئے زاویہ کی جانب رواں دواں ہے ۔

(جاری ہے)

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ انتہائی موثر طریقے سے عالمگریت کو فروغ دے رہا ہے ۔ علاقائی سطح پر عالمگریت موثر طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت مشرقی ایشیا سے مغربی یورپ تک 65ممالک میں رابطہ سازی قائم ہو رہی ہے جس کا بنیادی مقصد تجارت کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کا حصول ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے پاک چین اقتصادی راہداری ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کا ایک اہم جزو ہے جس کے ذریعے چین کا پوری دنیا کے ساتھ موثر طریقے سے رابطہ قائم ہو رہا ہے ۔ اقتصادی راہداری علاقائی ممالک کے علاوہ دیگر خطوں میں رابطہ سازی کو موثر طریقے سے فروغ دے رہی ہے ۔