ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ، اس کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کریں گے ،سی پیک ہماری اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے نہایت اہم ہے،آپریشن ضرب عضب سے ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری آئی،امن کو پائیدار بنیادوں پر استوار رکھنا چیلنج ہے،پاک فوج ہر قیمت پر اس چیلنج سے نمٹے گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈہیڈکوارٹرز میں خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کریں گے ،سی پیک ہماری اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے نہایت اہم ہے،آپریشن ضرب عضب سے ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری آئی،امن کو پائیدار بنیادوں پر استوار رکھنا چیلنج ہے،پاک فوج ہر قیمت پر اس چیلنج سے نمٹے گی۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ملک میں پائیدار استحکام لانے کیلئے عوام اور پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں،پاک فوج پاکستان کے عوام کی توقعات پر پوری اتری ،آپریشن ضرب عضب سے ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ ،امن کو پائیدار بنیادوں پر استوار رکھنا چیلنج ہے،پاک فوج ہر قیمت پر اس چیلنج سے نمٹے گی،عالمی سیاسی اور اقتصادی حالات میں ہمارے خطے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے خطے کے حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں،سی پیک ہماری اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے نہایت اہم ہے،راہداری منصوبے کو ہر قیمت پر مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج بن کر سامنے آئی ہے،ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔…(خ م)