اپنی شادی والے چرچ میں ملانیا ٹرمپ کی مختصر لباس میں تقریب میں شرکت

اسی تقریب میں ہیلری کلنٹن اور ان کے شوہر بل کلنٹن نے بھی شرکت کی،ٹرمپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

پیر 26 دسمبر 2016 17:20

اپنی شادی والے چرچ میں ملانیا ٹرمپ کی مختصر لباس میں تقریب میں شرکت

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں پام بِیچ کے نزدیکچرچ میں ہونے والی کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ چرچ کی تقریب میں ملانیا گھٹنوں سے اوپر مختصر لباس اور اونچی ایڑی کے جوتے پہنے ہوئے نظر آئیں۔ اس دوران وہ اپنے شوہر کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں جو 20 جنوری کو وہائٹ ہاس میں سرکاری طور امریکی صدر کا منصب سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 2005 میں اسی چرچ میں ملانیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس تقریب میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن اور ان کے شوہر بل کلنٹن نے بھی شرکت کی ۔کرسمس کے سلسلے میں ہونے والی اس تقریب کو امریکی ٹی وی چینلوں پر براہ راست نشر کیا گیا۔ حاضرین نے تالیوں کے ساتھ منتخب صدر کا استقبال کیا جس کے بعد ٹرمپ نے بعض لوگوں سے ہاتھ بھی ملایا۔