بلوچستان اور سندھ کے کئی مقامات پر آپٹک فائبر منقطع ۔ پی ٹی سی ایل حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 دسمبر 2016 17:12

بلوچستان اور سندھ کے کئی مقامات پر آپٹک فائبر منقطع ۔ پی ٹی سی ایل حکام

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 دسمبر 2016ء) : پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں آپٹک فائبر منقطع ہو گئی۔ جس کے باعث پی ٹی سی ایل کی سروسز بند ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان اور کراچی میں کئی مقامات پر آپٹک فائبر منقطع ہوئی ۔کراچی میں آپٹک فائبر گلشن حدید ، نوری آباد جبکہ بلوچستان میں اوتھل ، حب ، خضدار اور سوراب کے درمیان منقطع ہوئی۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے بعد سروسز کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :