کسٹم آفیسر قتل کیس :تحقیقاتی ٹیم ایان علی کیخلاف ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں ناکام

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) کسٹم آفیسر قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ ماڈل ایان علی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب کسٹم انسپکٹر کاقتل ہوا تو وہ اڈیالہ جیل میں قید تھی ۔ تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم افسر کی اہلیہ ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کر سکیں نہ تحقیقاتی ٹیم کے ہاتھ کوئی ثبوت لگا ۔

ایان علی کے بیان نے بھی الزامات کو بے بنیاد ثابت کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ایان علی نے کہا ہے کہ جب کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو اڈیالہ جیل میں قید تھی ، مقتول افسر کا کرنسی سمگلنگ کیس سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا ۔ صرف سیاسی انتقام کے لیے قتل کیس میں پھنسایا گیا ۔ ایان علی کا نام اس وقت صرف کسٹم آفیسر قتل کیس کی وجہ سے ای سی ایل میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق کسٹم آفیسر قتل کیس ایان کی بریت کے امکانات روشن ہیں اور تفتیشی افسر کی عدم شواہد پر ایان کو گرفتار کرنے کی مخالفت کی گئی ۔ ای سی ایل سے نام نکلنے کی راہ بھی ہموارہوتی نظرآتی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :