انیل کپورکی بیٹی ہونے پرفخر ہے :سونم

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انیل کپورکی بیٹی ہونے پرفخر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم نے انسٹاگرام پر اپنے والد کو ان کی 60 ویں سالگرہ پر جذبات سے بھرا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے لکھا کہ زندگی میں ان کے والد نے انہیں بہترین تحفہ دیا جو کوئی بھی کسی کو دے سکتا ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔