باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ’’گیری‘‘ نے وکٹ گرا کر خوب داد سمیٹی

ناتھن لیون نے سمیع اسلم کو کیچ آؤٹ کراتا تو گراؤنڈ میں نائس گیری کی صدائیں بلند ہو گئیں

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون عرف گیری نے وکٹ گراکر خوب داد سمیٹی۔گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اس کو ایک نعرے کی شکل میں ایک ساتھ ادا کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی مہم شروع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پیر کو میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز ناتھن لیون بولنگ کیلیے آئے تو تماشائیوں کی بڑی تعداد نے ’’نائس گیری‘‘ کی صدائیں فضا میں بلند کرنا شروع کردیں۔

اسپنر نے بھی ان کو مایوس نہیں کیا اور تیسری ہی گیند پر سمیع اسلم کو سلپ میں سٹیون سمتھ کا کیچ بنوادیا۔شورشرابے میں ورلڈ ریکارڈ تو قائم نہیں ہوا لیکن آسٹریلوی کرکٹ میں حیران کن انٹریز دینے والے سپنر کے پرستاروں کی تعداد میں چند ہزار کا اضافہ ضرور ہوگیا۔ وکٹ کیپر میتھیوویڈ ان کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ’’نائس گیری،نائس گیری ‘‘ چلاتے رہتے ہیں۔