رواں سال ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 91 ارب روپے کا بجٹ ملا، بلیغ الرحمان

ہر سال لیپ ٹاپ اسکیم پر ایک ارب روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے، وزیر مملکت تعلیم کا لیپ ٹاپ تقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر مملکت تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ رواں سال ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 91 ارب روپے کا بجٹ ملا۔ ہر سال لیپ ٹاپ اسکیم پر ایک ارب روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے ۔ پیر کے دن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کے طلبہ میں لیب ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو میرٹ کے بغیر لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہر سال لیپ ٹاپ سکیم پر ایک ارب روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے غربت کے باعث پاکستان میں ڈیجیٹل طبقاتی بھی تقسیم ہو رہی تھی ۔ رواں سال ھائیر ایجوکیشن کمیشن کو 91 ارب روپے کا بجٹ ملا جو سابقہ ادوار میں دیا جانے والا سب سے بڑا تعلیم کے لئے بجٹ ہے ۔ انہوں نے 198 ریسرچ اسکالرز میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے حکومت تعلیم کے مسائل پر سنجیدہ ہے اور طلباء کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی آئندہ سال تعلیم کا بجٹ بڑھایا جائے گا اور طلباء کو سکالر شپ بھی دیئے جائیں گے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :