سابق آرمی چیف جنرل راحیل کے جاتے ہی (ن) لیگ میں ہوا بھر گئی ہے ،مولا بخش چانڈیو

(ن) لیگ تصادم کی سیاست پر اتر آئی ہے مفاہمت کی سیاست کو نقصان نہ پہنچایا جائے چوہدری نثار جو مرضی بیان دیں انہیں روکنے والا کوئی نہیں (ن) لیگ میں عقل کے اندھے زیادہ ہیں ، مشیر اطلاعات سندھ گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے سابق آرمی چیف کہ جنرل راحیل شریف کے جاتے ہی (ن) لیگ میں ہوا بھر گئی ہے ، مسلم لیگ (ن) تصادم کی فضا پیدا کررہی ہے مفاہمت کی فضا کو نقصان نہ پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری کا ہمیشہ رہنے والا بیان پیپلز پارٹی سے متعلق تھا پیپلز پارٹی ہمیشہ رہے گی پیپلز پارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا اورنہ ہی کوئی پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد کا راستہ روک سکتا ہے ہمیں کسی کا خوف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے جاتے ہی (ن) لیگ میں ہوا بھر گئی ہے اور (ن) لیگ تصادم کی سیاست پر اتر آئی ہے مفاہمت کی سیاست کو نقصان نہ پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جو مرضی بیان دیں انہیں روکنے والا کوئی نہیں ایسا اس لئے ہے کہ (ن) لیگ میں عقل کے اندھے زیادہ ہیں ہم اداروں کیخلاف نہیں بلکہ ہمیں پاکستان سے پیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک وزیر نے کہا کہ اب ہم نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیں گے وہ کون ہوتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے انہوں نے کہا کہ آمر سیاسی جماعتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ماضی میں آمروں نے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو بھی روکا تھا