Live Updates

تحریک انصاف اداروں پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے،نوازشریف کو عدالتوں سے کلین چٹ ملے گی،طلا ل چوہدری

وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والوں کے اپنے ہاتھ لوٹ مار سے آلودہ ہیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایک جماعت کی مخالفت سے فرق نہیں پڑتا،نوازشریف کو عدالتو ں سے کلین چٹ ملے گی ،تحریک انصاف عدالتوں اور اداروں پر دبا ڈالنا چاہتی ہے،وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والوں کے اپنے ہاتھ لوٹ مار سے آلودہ ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ 2018میں بھی نوازشریف ایک بار پھر وزیراعظم ہونگے ،کرپٹ چیئرمین اور جنرل سیکرٹری نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کہ ادارے آزاد ہیں جو ماضی میں بھی کسی دبا میں نہیں آئے اور نہ ہی آئندہ آئیں گے بلکہ فیصلے ثبوتوں پر ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف والے قانون کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چوری کی ہے مگر آپ کیس نہیں سن سکتے تاہم دلائل اور وکلاتبدیل کر کے کتنی دیر چھپنے کی کوشش کریں گے مخالفین خوش ہیں کہ آصف زرداری واپس آگئے مگر وہ ڈیپارچر پر ہیں اور ارائیول سے پہلے ڈیپارچر کی تاریخ دیدی تھی ۔

ایک جماعت کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔وزیر داخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے کرپشن چھوڑ کیوں نہیں دیتے دوسروں کو چور اور کرپٹ کہنے والوں کے اپنے ہاتھ آلودہ ہیں ۔ فیصلہ انکی مرضی کا نہ ہو تو احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے یں اور عدالتوں پر دبا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لیگی رہنما نے واضح کیا کہ کوئی جب تک مرضی یہاں رہیں اور جتنے مرضی اتحاد بنائیں ہمیں کوئی فر ق نہیں پڑتا ۔

بنی گالہ پر عمران خان کے بیانات روز بدلتے ہیں ۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ بنی گالہ محل پر وکلانے کہا کہ فلیٹ بیچ کر خریدا گیا اور پھر کہا کہ کرکٹ کے پیسوں اور جمائما خان کی طرف سے گفٹ کیا گیا تاہم عمران خان اور جہانگیر ترین کے وکلانے یہ تسلیم کیا کہ انہوں نے چوری کی ہے مگر سزا الیکشن کمیشن نہیں بلکہ کوئی اور دے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات