پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا خبریں بے بنیاد ہیں ،وزارت خزانہ

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وزارت خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کئے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قررا دے دیا ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

پانچ ہزار روپے کا نوٹ کو ختم کرنے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کل کرنسی کا 17 فیصد پانچ ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل تھا اگر پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر دیا جائے تو کاروباری طبقے کے لئے مسائل ہوں گے ۔(جاوید)