حکو مت ریفرنسیز کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے،نعیم الحق

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت ریفرنسیز کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے حکومت کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنسز پر فیصلہ نہ سنائے ۔(ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ مزید دلائل دینے کا موقع دیا جائے ۔ پیر کے روز نعیم الحق نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے وکیل اکرم شیخ نے نئے نکتے اٹھانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مزید دلائل دینے کا موقع دیا جائے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے وکیل اکرم شیخ آئندہ سماعت میں ریفرنسسز کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے سے متعلق دلائل دیں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ آئندہ سماعت میں ریفرنسسز کی مین ٹیبلٹی پر دلائل دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں غیر اخلاقی ریفرنسسز پر دلائل دیئے گئے اور الیکشن کمیشن نے اکرم شیخ کے دلائل پر سوالات بھی اٹھائے ۔ نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے بھرپور دلائل دیئے ہین اور آج ان کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں حکومت کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنسسز پر فیصلہ نہ سنائے ۔ (جاوید)