عالمی بنک کے صدر کا اسحاق ڈار کو ٹیلی فون

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے خط پر تبادلہ خیال، عالمی بنک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے کے حل کے لئے بھرپور کوشش کی یقین دہانی کرا دی

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ان کے خط پر تبادلہ خیال کیا ۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز عالمی بنک کے صدر جم پونگ کم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر لکھے جانے والے خط پر بات چیت کی ۔

عالمی بنک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے کے معاملے کے ممکنہ حل کے لئے بھرپور کوشش کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 23 دسمبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بنک کو سندھ طاس معاہدے کے مسئلے پر بینک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے لکھا تھا عالمی بنک کے صدر جم پونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خط پر تبادلہ خیال کے لئے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

واضح رہے کہ عالمی بنک نے سندھ طاس معاہدے کے مسئلے کے حل کے لئے پاکستان کی جانب سے ثالث اور بھارت کی جانب سے غیر جانبدار ماہر کی تقرری کی درخواست مسترد کر دی تھی عالمی بنک نے موقف اختیار کیا تھا کہ جلد بازی اور بے ڈھنگ فیصلوں سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے بہتر یہ ہے کہ دونوں ممالک اپنا کردار ادا کرے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :