Live Updates

آصف زرداری واپس نہیں آئے وہ ٹرانزٹ پر ہیں، وزیر داخلہ سے استعفی مانگنے والے خود کرپشن کیوں نہیں چھوڑ دیتے ، طلال چوہدری

بنی گالہ محل سے متعلق عمران خان کے بیانات روز بدلتے ہیں ، عمران خان کبھی کہتے ہیں کرکٹ کے پیسے سے خریدا،کبھی کہتے ہیں سابقہ بیوی نے تحفہ دیا،کبھی جواب آتاہے کہ یہ محل لندن کے فلیٹس فروخت کرکے خریداگیا، سیا سی طورپرجنھوں نے شکست کھائی اب سرکاری وسائل سے جلسے کررہے ہیں ،میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ضلع میں حکومت نہ بناسکنے والے چاچا،بھتیجا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں ،آصف زرداری واپس نہیں آئے وہ ٹرانزٹ پر ہیں اور انہوں آنے سے پہلے ہی جانے کی تاریخ دے دی تھی ، 2018 میں بھی نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ، کرپٹ چیئرمین اورجنرل سیکرٹری نے تحریک انصاف کوہائی جیک کیاہواہے، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور اور کرپٹ ثابت ہوئے ہیں ، عمران خان کے وکیل بار بار کہتے ہیں کہ چوری ہم نے کی ہے لیکن کیس آپ نہیں سن سکتے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بنی گالہ محل سے متعلق عمران خان کے بیانات روز بدلتے ہیں ، عمران خان کبھی کہتے ہیں کرکٹ کے پیسے سے خریدا،کبھی کہتے ہیں سابقہ بیوی نے تحفہ دیا،کبھی جواب آتاہے کہ یہ محل لندن کے فلیٹس فروخت کرکے خریداگیا ، انکے وکیل نے آج پھر تسلیم کیا کہ چوری ہوئی ہے لیکن سزا الیکشن کمیشن نہیں دیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہدھمکی دی جاتی ہے کہ فیصلہ مرضی کا نہ آیا تو احتجاج کروں گا، پاکستان کے ادارے آزاد ادارے ہیں نہ پہلے کسی سے دباؤ میںآئے نہ اب آئیں گے، انہوں نے مزید ک کہا کہ وکلابدل کراورقانون کے سہارے ڈھونڈ کر عمران خان کتنی دیرآپ چھپنے کی کوشش کرینگے سیاسی طورپرجنھوں نے شکست کھائی اب سرکاری وسائل سے جلسے کررہے ہیں۔،آصف زرداری واپس نہیں آئے وہ ٹرانزٹ پر ہیں اور انہوں آنے سے پہلے ہی جانے کی تاریخ دے دی تھی ، 2018 میں بھی نواز شریف دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ،وزیرداخلہ کا استعفا مانگنے والے کرپشن کیوں نہیں چھوڑ دیتے ، پیپلز پارٹی کی جانب اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کرپشن نہ کریں تو آپ کو وزیرداخلہ کا استعفا مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات