شوبز نیوز*

بھارتی کرکٹرکی اہلیہ کی تصویروائرل؛مداحوں کی شدید تنقید مداحوں کو شامی کی اہلیہ کا لباس پسند نہیں آیا ، سوشل میڈیا پر اسلام کا حوالہ دے کر شامی کو مشورے

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) معروف بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی اہلیہ کے ہمرا تصویرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر پر شامی کی اہلیہ کے لبا س سے متعلق طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں۔تصویر میں شامی کی اہلیہ حسین جہاں کو قدرے ماڈرن لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، مداحوں کو شامی کی اہلیہ کا لباس پسند نہیں آیا اور وہ سوشل میڈیا پر اسلام کا حوالہ دے کر شامی کو مشورے دے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمنٹس میں کسی نے شامی کو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ کا حوالہ دیا تو کسی نے معین علی کا کہ ان سے سیکھو اور بیوی کو پردے میں رکھو۔ ایک مداح نے یہاں تک کہہ دیا کہ شامی یہ مت بھولو کہ ایک دن مرنا بھی ہے، اپنے ساتھی کرکٹر پٹھان سے سیکھو کہ بیوی کو کیسے رکھا جائے۔

(جاری ہے)

بعض نے تو محمد شامی کے مسلک پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے کے مصداق تنقید کے جواب میں شامی کی حمایت بھی کی گئی اور ناقدین کو سخت جواب دیا گیا۔بھارتی کھلاڑی محمد کیف نے ٹویٹ کیا کہ ایسے تبصرے شرمناک ہیں، ہم محمد شامی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ملک میں اس مسئلے کے علاوہ اور بھی بڑے مسائل ہیں، امید ہے شعور کی جیت ہو گی۔جواب میں معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے لکھا کہ کیا یہ سچ ہی یہ بہت شرمناک ہے، اسلیے نہیں کہ یہاں اور بڑے مسائل ہیں بلکہ اس لیے اس سے کسی اور کو غرض نہیں ہونی چاہیئے۔ یہ نہایت گھٹیا بات ہے۔

متعلقہ عنوان :