قائد اعظم کی زندگی اور حالات وواقعات پر مبنی سرکاری ویب سائٹ بنانے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے قائد اعظم کی زندگی اور حالات وواقعات پر مبنی سرکاری ویب سائٹ بنانے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور حالات و واقعات پر سرکاری ویب سائٹ بنائی جائے تاکہ عام آدمی کی پہنچ میں تمام معلومات ہوںکیونکہ کچھ لوگ قائد اعظم سے غلط حوالے منسوب کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قائد اعظم کے افکار و خیالات کو عام کرنے کے لئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ان کے یوم ولادت پر حکومت کی طرف سے صرف بیانات جاری کر دینے سے اُن کے افکار لوگوں تک نہیں پہنچیں گے۔