Live Updates

چوہدری نثارکابیان کہ سربراہ نیب کاتقررسپریم کورٹ کااختیارہو،ویلکم کرتاہوں،عمران خان

پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،سپریم کورٹ سے درخواست کاپاناما کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیاجائے،اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کے سامنے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کاتسلیم کیا،کل 27دسمبرہے دیکھتے ہیں پانامالیکس پر پیپلزپارٹی کیااعلان کرتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 17:10

چوہدری نثارکابیان کہ سربراہ نیب کاتقررسپریم کورٹ کااختیارہو،ویلکم ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری نثارکے بیان کوویلکم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سربراہ کاتقررسپریم کورٹ کااختیارہوناچاہیے،پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،سپریم کورٹ سے درخواست کاپاناما کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیاجائے،اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کے سامنے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کاتسلیم کیا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس پرپوری قوم متحدہے۔کل 27دسمبرہے دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیااعلان کرتی ہے۔خواجہ آصف کرپٹ اور نااہل ہے۔خواجہ آصف کے بیان نے ہمیں دنیابھر میں نقصان پہنچایا۔یہودی لابی پہلے ہی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکے حلفیہ بیان سے پہلے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری تھی۔

لیکن اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کاتسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دوجھوٹ بولے،اسمبلی میں جھوٹ بولا،پھرقطری شہزادے کاخط لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب میں پلی باگین کے نام پرکرپشن بڑھائی جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ صوابی جلسہ میں عوام سے پوچھا کہ نوازشریف پاناما لیکس کامجرم ہے،نوازشریف کوسزاہوگی تو100فیصدلوگوں نے ہاتھ کھڑاکرکے نوازشریف کیخلاف جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف نے کہا کہ مجھے جنرل راحیل کے کہنے پرچھوڑاگیا۔اس سے عوام کوتاثرملتاہے کہ پاکستان میں طاقتورکوانصاف ملتاہے۔انہوں نے ایک سوال پرپیپلزپارٹی کے حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکلنے کے حوالے سے کہاکہ پیپلزپارٹی کا27دسمبرکوپتاچل جائے گاکہ کیاکرتی ہے۔اپوزیشن کوکام حکومت سے جواب طلب کرناہوتاہے۔ہم اسمبلی سے اس لیے نکلے کہ ہمیں کوئی ادارہ انصاف نہیں دے رہاتھا۔اگرہم بیٹھ جاتے توپاناما کیس دفن ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں گونگے بن کربیٹھ جائیں توعوام کے ایشوزکوکون اٹھائے گا؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات