گورنر پنجاب نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

نئے آرڈیننس کے اجرا کے بعد ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کیس کی سماعت کر سکے گا

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ، ڈی سی اوز کی جگہ ڈپٹی کمشنر فعال ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 کی سمری پر گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے تاہم آرڈیننس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن محکمہ قانون پنجاب کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔ آرڈینینس کے تحت ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کریمینل کیس کی سماعت کرسکے گا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریگا۔ ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایڈیشنل کمشنرز کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :