کامرس نیوز*

مودی کی نوٹ پالیسی ،کسانوں نے فصلوں کی کاشت روک دی

پیر 26 دسمبر 2016 17:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)مودی سرکار کی نوٹ بندی پالیسی نے بھارتی سماج کو ہلا کررکھ دیا ہے،زندگی کے ہر شعبے کی طرح بھارتی کسان بھی پرانے نوٹوں کی بندش اور نئے نوٹوں کی کمیابی سے بری طرح متاثرہوئے ہیں ،بھارت کی کئی ریاستوں میں کسانوں نیمناسب معاوضہ نہ ملنے پرفصلوں کی کاشت روک دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کی بندش کے باعث ان کا کاروبار بری طرح متاثرہوا ہے،ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں، پیاز ایک روپے،ٹماٹر دوروپے جبکہ آلو اور گوبھی تین روپے فی کلومیں بیچنا پڑرہی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے تاجروں کے پاس ٹرک مالکان کو دینے کیلیے رقم نہیں جبکہ ٹرک مالکان کے پاس بھی ڈرائیور وں کو دینے کیلیے ضرورت کے مطابق رقم نہیں،اس صورتحال میں کسانوں کے لیے فصل کی کاشت پرہونیوالے اخراجات نکالنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔