ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے4پارٹی رہنماء فارغ کردیے،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 17:06

ڈسپلن کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے4پارٹی رہنماء فارغ کردیے،ذرائع

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :تحریک انصاف نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر4پارٹی رہنماؤں کوفارغ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے میانوالی کے چاررہنماؤں کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرپارٹی سے نکال دیاہے۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں میں میانوالی سٹی کے نائب صدرزاہداقبال اورمیونسپل کمیٹی میانوالی کے کونسلربہادرخان،سعیداللہ اوراقبال شاہین شامل ہیں۔