بلاول تاریخ میں جھانکیں زیادہ بڑھکیں نہ ماری،خواجہ سعدرفیق

ادھرہم ادھرتم کی باتیں ہم نہیں بھولے،اگرپانامااسکینڈل درست ہے توثبوت کیوں نہیں لاتے،جمہوریت کاسبق نوازشریف پڑھارہے ہیں،وفاقی وزیرریلوے کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 17:06

بلاول تاریخ میں جھانکیں زیادہ بڑھکیں نہ ماری،خواجہ سعدرفیق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ بلاول تاریخ میں جھانکیں زیادہ بڑھکیں نہ ماریں،ادھرہم ادھرتم کی باتیں ہم نہیں بھولے،اگرپانامااسکینڈل درست ہے توثبوت کیوں نہیں لاتے، جمہوریت کاسبق نوازشریف پڑھارہے ہیں۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے بولاجاتاہے کہ کمیشن بناؤ جب کمیشن بنانے کاکہاجاتاہے تو کہتے فیصلہ قبول نہیں۔

(جاری ہے)

اگرپانامااسکینڈل درست ہے توثبوت کیوں نہیں آتے۔انہوں نے کہاکہ میرے والدکوپیپلزپارٹی گارڈزکے غنڈوں نے شہیدکیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول تاریخ میں جھانکیں زیادہ بڑھکیں نہ ماریں۔ادھرہم ادھرتم کی باتیں ہم نہیں بھولے۔71ء میں اسمبلی کااجلاس مشرقی پاکستان میں بلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)سیاسی بلوغت میں آچکی ہے۔ہمیں بنانے والے ضیاع الحق تھے۔لیکن آج جمہوریت کاسبق نوازشریف پڑھارہے ہیں۔