ایشین جونیئر بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

پیر 26 دسمبر 2016 16:56

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ایشین جونیئر بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چار روزہ ایونٹ میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، سنگاپور اور کمبوڈیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستانی بوائز ٹیم شیراز آصف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ گرلز ٹیم کی کپتانی کے فرائض ہاجرہ خالد انجام دیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایونٹ میں پاکستانی گرلز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔