یونس خان ٹیسٹ میں زیادہ رنزوں کے اعتبار سے گریم سمتھ کے ہم پلہ ہوگئے

پیر 26 دسمبر 2016 16:55

یونس خان ٹیسٹ میں زیادہ رنزوں کے اعتبار سے گریم سمتھ کے ہم پلہ ہوگئے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ میں زیادہ رنزوں کے اعتبار سے سابق جنوبی افریقن کپتان گریم سمتھ کے ہم پلہ ہوگئے ہیں، یونس خان زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہے، انہوں نے 114 ٹیسٹ کی 204 اننگز میں 52.50 کی اوسط سے 9765 رنز بنائے ہیں جس میں 33 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں اور انہیں دس ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 235 رنز درکار ہیں�

(جاری ہے)

� ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 15921 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔