حکومت نے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

پیر 26 دسمبر 2016 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبریں اور افواہیں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

پیرکو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں پانچ ہزار کا نوٹ 100 ڈالر، 200 ڈالر اور50 پا ئونڈ سٹرلنگ کے نوٹ کی نسبت بہت چھوٹا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے کاروبارمیں شرح تبادلہ پرمنفی اثر پڑے گااور اس سے لوگوں کیلئے پریشانی بڑھے گی۔ ترجمان نے کہا کہ لوگ اس طرح کی افواہوں پر کام نہ دھریں ۔