ملک میں باران رحمت کے نزول کیلئے پیر کو ایوان صدر میں ’’نماز استقساء‘‘ ادا کی گئی

صدر ممنون حسین نے بعد از نماز ظہر ایوان صدر کے سینئر حکام و عملے سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ نماز استقساء ادا کی

پیر 26 دسمبر 2016 16:55

ملک میں باران رحمت کے نزول کیلئے پیر کو ایوان صدر میں ’’نماز استقساء‘‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملک میں باران رحمت کے نزول کیلئے پیر کو ایوان صدر میں ’’نماز استقساء‘‘ ادا کی گئی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے بعد از نماز ظہر ایوان صدر کے سینئر حکام و عملے سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ نماز استقساء ادا کی۔ صدر مملکت نے اتوار کو پوری قوم سے ملک میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے اور خصوصی دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے علمائے کرام پر بھی زور دیا کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقاء کی ادائیگی کا اہتمام کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور باران رحمت کیلئے دعاکریں تا کہ خشک سالی کا خاتمہ ہو۔ ملک بھر میں بارشوں کی کمی کے باعث آبی ذخائر اور زیرزمین پانی کی سطح کم ہو گئی ہے اور اس کا زرعی شعبے اور عوام الناس کی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی،امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :