مری میں مسیحی برداری نے کرسمس کا تہوار اپنے مذہبی جوش و خروش سے منایا

پیر 26 دسمبر 2016 16:48

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ملکہ کوہسار مری میں مسیحی برداری نے کرسمس کا تہوار اپنے مذہبی جوش و خروش سے منایا ۔اس سلسلے میں مری کے قدیمی گرجا گھروں ہولی ٹرنٹی اورسینٹ مارگریٹ یونین چرچ سمیت دیگرگرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ۔اس موقع پرمسیحی برادری نے دعائوں کے ساتھ کرسمس کاآغاز کیا۔کرسمس پر مری پولیس نے سخت سیکیورٹی کے اقدامات کررکھے تھے ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر افتخارالحق نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تمام گرجا گھروں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کی نگرانی کی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مسیحی برادری کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں ۔ انہوں نے مری میں سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔مسیحی برادری نے کرسمس کے موقع پر عبادات میں ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔

متعلقہ عنوان :