چکوٹھی،سرکاری زمین پرقبضہ، عدالت عالیہ کے حکم پرسینئر سول جج کی سربراہی میںکمیشن بانڈی چکاں پہنچ گیا

پیر 26 دسمبر 2016 16:46

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)سرکاری زمین پر قابض گروہ کے خلاف عوامی شکایات پر عدالت عالیہ کے حکم پر ،سینئر سول جج، ہٹیاں بالا کی سربراہی میںکمیشن بانڈی چکاں پہنچ گیا کمیشن میں ایڈشینل ایس ایچ او تھانہ چناری ،محکمہ مال اور پولیس نفری کے ہمراہ تھی بوائز مڈل سکول (گڑمنڈہ) بانڈی چکاںزمین تنازعہ پر مقامی افراد اور سکول منیجمنٹ کمیٹی نے کمیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے حق کی فتح قرار دیا ہے بوائز مڈل سکول بانڈی چکاں گڑمنڈہ کی سرکاری زمین پر مقامی لوگوں نے ناجائیز قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سکول کے بچوں کے لیے کھیل کود اور تفریح کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے پریشان تھے لیکن اب اس تحقیقاتی کمیشن سے عوام اور بچوں کے ہوصلے بلند ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایم سی کے سربراہ حاجی عبدالقیوم خان نے چناری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔