وزیراعظم کے آبائی حلقہ میںچوری کی واردات، چوروں کا موبائل ملنے اور 48گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

پیر 26 دسمبر 2016 16:46

چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ کے گائوں گھڑتھامہ میں غریب شخص کی کارچوری کر نے والے چوروں کا موبائل ملنے اور 48گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج کیا جا سکا اور نہ ہی پولیس چوروں کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو سکی۔ عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نیتشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ اور اتوارکی درمیانی رات چناری کے نواحی گائوں گھڑتھامہ میں غریب شخص کی کار کو نا معلوم چور وں نے گہری کھائی میں گرا کر تباہ کر دیا تھا جس کے بعد تھانہ پولیس چناری کے اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر معائینہ کیا اور وہاں سے چوروں کا موبائل قبضہ میں لیا ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے غریب شخص کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ دو ماہ کے عرصہ میں تھانہ پولیس چناری کی حدود میں ڈکیٹی ،چوری کی واردتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن ان وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :