وفاقی وزیرخزانہ سے نیول چیف کی ملاقات، ساحلی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی تیاریوں سے آگاہ کیا

قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائیگا، اسحاق ڈار

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

وفاقی وزیرخزانہ سے نیول چیف کی ملاقات، ساحلی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے ملاقات کی اور ساحلی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔پیر کو نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیرخزانہ اسحا ق ڈار سے ملاقات کی،ملاقات میں نیول چیف نے وزیرخزانہ کو ساحلی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نیول چیرف نے بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ایڈمرل ذکاء اللہ نے اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزیرخزانہ کو بریف کیا۔اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائیگا،پاک بحریہ ملکی ساحلی علاقوں کے دفاع کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ملاقا ت میں پاک بحریہ کی ترقیاتی سکیموں اور بجٹ امور بھی زیرغور آئے

متعلقہ عنوان :