یوم قائدکی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’’ گھرتوآخراپنا ہے‘‘ کی پیشکش

محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے ، طاہرہ اورنگزیب

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) یوم قائدکی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام قومی یکجہتی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ ’’گھرتوآخراپنا ہے‘‘ پیش کیا گیا۔ڈرامہ ساجدمنظورنے تحریرجبکہ منورآفریدی نے ہدایات دی تھیں۔ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ فنکاروں میں علی شان، لائبہ علی، لبنیٰ شہزادی، ریحا یوسف، منورآفریدی اورشہزادپپوشامل تھے۔

ڈرامہ کا مرکزی خیال تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے اورپانچوں صوبے ان میں لگے پھول ہیں۔ڈرامہ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قومی یکجتی سے دشمن طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک اس لیے ترقی کررہا ہے کہ وہ تمام صوبوں کوساتھ لے کرچل رہے ہیں۔طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کا موضوع بہت اچھا تھا جس سے لوگوں کوبہترین پیغام ملے گا۔انھوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل ہمیشہ معیاری پروگراموں کا انعقادکرتی ہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ قومی یکجتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے امن یقینی ہوگا۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ یوم قائدکے موقع پرتمام اختلافات بھلا کرایک ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :