مشفق الرحیم نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

پیر 26 دسمبر 2016 16:45

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیشی بلے باز مشفق الرحیم 43 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ اچانگ انہیں بائیں ٹانگ میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، تکلیف اس قدر شدید تھی کہ وہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انہیں واپس پویلین جانا پڑا۔