پی سی بی ڈیپارٹمنٹ ون ڈے کپ ،پانچویں مرحلے کے اختتام پر ایس این جی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

واپڈا کی ٹیم دوسرے اور ایس ایس جی سی تیسرے ، ایچ بی ایل چوتھے،نیشنل بینک پانچویں اور کے ار ایل کا چھٹا نمبر

پیر 26 دسمبر 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام جاری ڈیپارٹمنٹ ون ڈے کپ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر ایس این جی پی ایل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ واپڈا کی ٹیم دوسرے اور ایس ایس جی سی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ ون ڈے کپ کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر پی سی بی نے پوائنٹس ٹیبل کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کی ٹیم 5میں سی4میچ جیت کر پہلے،واپڈا بھی 5سے 4میچ جیت کر دوسرے اور ایس ایس جی سی کی ٹیم 5میں سی3میچ جیت کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایچ بی ایل چوتھے،نیشنل بینک پانچویں،کے ار ایل چھٹے،یو بی ایل 7ویں اور پی آئی اے کی ٹیم 8ویں نمبر پر موجود ہے۔