70سالوں سے کشمیری عوام حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آزادی سے محروم ہیں،یف جسٹس (ر) عبدالمجید ملک

حکومتوں نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کر نے کیلئے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جنہیں تحریک آزادی سے آگاہی نہیں، خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 16:43

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)صدر جموں کشمیر لبریشن لیگچیف جسٹس (ر) عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ70سالوں سے کشمیری عوام حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آزادی سے محروم ہیں پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق بھی بھیک کے مطابق مرضی سے دے رہا ہے ان سے کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کے حقوق بھارت سے لے کر دینے کی کیسے امید رکھی جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر لبریشن لیگ کے دو سالہ مرکزی کنونشن کے موقع پر افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 1962میں لبریشن لیگ کا قیام عمل میں آیا اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پرسنل سیکرٹری خورشید حسن خورشید پہلے صدر منتخب ہوئے گزشتہ54سالوں میں جماعت پر بڑے بڑے تابڑ توڑ حملے ہوئے اور اسے ختم کر نے کی کوششیں کی گئیںلیکن اللہ کے فضل وکرم سے آج مخلص کارکنان کی وجہ سے لبریشن لیگ متحد قائم ودائم ہے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے 1947سے لے کر موجودہ حکومت تک تفصیلات بتائیں کہ کس طرح ہم آزادی سے محروم چلے آ رہے ہیں جس میں زیادہ کمزوری ہمارے سیاست دانوں اور حکمرانوں کی رہی ہے اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے محروم چلے آ رہے ہیں محض اقوام متحدہ میںجذباتی تقریر کر دینے سے 70سالہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

موجودہ اور سابق حکومتوں نے بھی مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر نے کیلئے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جنہیں تحریک آزادی کشمیر سے آگاہی نہیں سند ھ طاس معاہدہ، اور شمعلہ معاہدہ اور اعلان لاہور پاکستان کی پسپائی کی نشانیاں ہیں ان تمام معاملات کے زریعہ بھارتی موقف کو تقویت پہنچائی گی ہے ملک عبدالمجید نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں چلنے والی تحریک نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں مگر ہمارے سیاست دان اسمبلی میں اس مسئلہ پر بات کر نے کے بجائے بائیکاٹ کر تے ہیں میڈیا خاموش ہے انہوں نے کہا کہ جب تک پوری قوم متحد نہیں ہوتی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر کا کوئی ایسا حل کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے ملک مجید نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ کشمیری عوام کو حکومت پاکستان حقوق خود دینے کو تیار نہیں اور انہیں بھکاری بنا کر رکھا ہے ان سے بھارت سے حقوق دلوانے کے بارے میں توقع نہیں کی جا سکتی کنونشن میں ملک عبدالمجید کو آئندہ مدت کیلئے اکثریت رائے سے دوبارہ صدر چوہدری محمد سلیمان کو سنیئر نائب صدر جبکہ خواجہ منظور قادر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا کنونشن میں برطانیہ سے آئے ہوئے مرکزی زعما ڈاکٹر مسفر حسن ، اور مرزا منصف داد نے بھی خصوصی شر کت کی ۔