ن لیگ کی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے،چوہدری احسن منظور

سفارشی کلچر، اقرباء پروری کے خاتمہ سے ہی ریاست ترقی کرسکتی ہے،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر

پیر 26 دسمبر 2016 16:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے،پی ایس سی کی تشکیل نو سمیت محکمہ جات میں اصلاحات لانے کیلئے حکومتی پالیسیاں لائق تحسین ہیں۔ مختصر عرصہ میں ایسے کام کیئے گئے جس سے عام آدمی کو انصاف ملے گا، سفارشی کلچر، اقرباء پروری کے خاتمہ سے ہی ریاست ترقی کرسکتی ہے، فاروق حیدر کے عوامی خوشحالی کیلئے کیئے گئے اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔

گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت الیکشن میں کیئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی کمال سیاسی بصیرت سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کشمیری النسل وزیراعظم نے آزادکشمیر کے متعدد دور ے کیئے اور میگا پراجیکٹس دئیے جو کشمیری عوام سے محبت کا انمٹ ثبوت ہے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جو اقدامات کیئے ہیں اسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر کو این ایف سی ایوارڈ ، سی پیک منصوبے میں شامل کروا کر فاروق حیدر خان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ عوام کو فاروق حیدر خان سے توقعات وابستہ ہیں انشاء اللہ عوامی وزیراعظم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور مختصر دورانیہ میں جو اصلاحات لائی گئی ہیں یہ ریاست کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگی۔

متعلقہ عنوان :