راوالاکوٹ،سابق وزیر طاہر انور خان کے خلاف ایف آئی آر درجکرنے پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی احتجاجی ریلی

طاہر انور کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر راولاکوٹ کے لوگوں کی غیرت سے کھیلنے کی کوشش ہے، شرکاء کا خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 16:43

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے بانی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر حکومت طاہر انور خان ایڈووکیٹ کے خلاف تھانہ راولاکوٹ میں آصف کرمانی کی ایماء پر ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف راولاکوٹ سراپا احتجاج بن گیا ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی احتجاجی ریلی، کرمانی کا جو یار ہے ،غدار ہے غدار ہے ۔

معافی مانگو ،معافی مانگو ،کرمانی معافی مانگو ۔کرمانی کا داخلہ ،اب کشمیر میں نہیں ہو گا ۔کے نعروں سے راولاکوٹ گونج اٹھا پیر کے روز سرکٹ ہاوس راولاکوٹ میں ایک اہم اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنان نے سابق وزیر طاہر انور ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں مسلم لیگ(ن) سٹی کے صدر زاکر شیر افضل ،جنرل سیکرٹری مرتضی صادق ،مرکزی رہنماء عبدالودود خان ،حلقہ صدر ممتاز خان ،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راشد حنیف ،ایم ایس ایف ضلع پونچھ کے صدر غفار خان ،سٹی صدر رضوان آفتاب ،ایم ایس ایف( این ) کے مرکزی نائب صدر طلحہ طارق ،خواجہ ظہور ،غیاث انورنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے معاون ِ خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کے خلاف سخت نعرہ بازی کررہے تھے ریلی سرکٹ ہاوس سے شروع ہو کر راولاکوٹ کی اہم شاہراوں کا چکر لگانے کے بعد احاطہ کچہری میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے قائدین نے کہا کہ طاہر انور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے بانی ہیں انھوں نے ہمیشہ علاقے کی غیرت اور وقار کی بات کی۔

ماضی میں ن لیگ آزاد کشمیر میں بیرونی مداخلت اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنی۔ راولاکوٹ کی سرزمین سے کچھ لوگ اٹھ کر اپنی ایڈجسٹمنٹ کے لیے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے مال مہیا کر رہے ہیں ۔ طاہر انور رکاوٹ بن گئے اور جب انہیں طاہر انور خان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تو آج وہ اس راہ میں رکاوٹ ہونے کے باعث سازشوں کا شکار کیے گئے انھیں ن لیگ کی اپنی حکومت نے آج قانونی ملزم بنا کر سامنے لایا طاہر انور کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر راولاکوٹ کے لوگوں کی غیرت سے کھیلنے کی کوشش کی گئی نواز شریف اس کا نوٹس لیں۔