لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز،چیف جسٹس نے 8 ججز کی ایکس پاکستان رخصت منظور کرلی

پیر 26 دسمبر 2016 15:02

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز،چیف جسٹس نے 8 ججز کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 8 ججز کی ایکس پاکستان رخصت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جن ججز کی رخصت منظور کی ہے ان میں جسٹس شاہد حمید ڈار کی عمرہ پر جانے کیلئے 13روز جو 27دسمبر سی9جنوری تک ہونگیں منظور کی گئیں جسٹس محمد انورالحق کی بھی ایکس پاکستان رخصت منظور30دسمبر کو عمرہ پر جائینگے جسٹس مامون الرشید شیخ کی بھی 30دسمبر تک جسٹس شجاعت علی خان کی یو اے ای جانے کیلئی5روزہ رخصت منظور جسٹس مس عالیہ نیلم کی بھی 8جنوری تک قطر جانے کیلئے رخصت منظور ہوئی جبکہ جسٹس علی اکبر قریشی کی 9جنوری سے 25جنوری تک ایکس پاکستان رخصت منظور اور جسٹس فیصل زمان خان کی بھی 29دسمبر تک رخصت منظور کرلی گئی ہے۔