جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعدحکومت میں جان آگئی ،کہا جارہا ہے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیں گے،آپ کون ہوتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے،عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہے،ہم اداروںکے خلاف نہیں،چاہنے والے ہیں،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچ لے کر کئی مر کھپ گئے،مسلم لیگ ن تصادم کی جانب جارہی ہے،مفاہمت کی فضاء کو نقصان نہ پہنچا یا جائے

مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 15:02

جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعدحکومت میں جان آگئی ،کہا جارہا ہے نیشنل ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعدحکومت میں جان آگئی ہے،کہا جارہا ہے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیں گے،آپ کون ہوتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے،عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہے،ہم اداروںکے خلاف نہیں،چاہنے والے ہیں،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچ لے کر کئی مر کھپ گئے،مسلم لیگ ن تصادم کی جانب جارہی ہے،مفاہمت کی فضاء کو نقصان نہ پہنچا یا جائے۔

وہ پیر کو حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں کہا کہ کچھ عرصہ قبل حکومت بہت مایوس تھی جنرل راحیل شریف کے جانے کے بعد حکومت میں جان آگئی،وزراء کہتے تھے ہم اور فوج ایک صفحے پر ہیں،اب کہا جارہا ہے ہم نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیں گے،آپ کون ہوتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے،حکومت کی وجہ سے پنجاب میں نیب پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں ہمیں کوئی ڈراور خوف نہیں ہے،حکومت بتائے مقدمات جو انتقامی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیںکریں،مفاہمت اور بات چیت کے دروازے بند کر رہے ہیں،عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہے،ہم اداروں کے خلاف نہیں چاہنے والے ہیں ،ہوسکتا ہے آپ کے ظلم و ستم سے پارٹی کی رفتار سست ہوجائے،آپ کے ظلم و ستم کے باوجود پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ صرف ایک وزیر اپنے جلال کا مظاہر ہ کر رہا ہے،میں سمجھتا ہوں مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھانا چاہیے،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی سوچ لے کر کئی مرکھپ گئے،مفاہمت کی فضاء کو نقصان نہ پہنچایا جائے