وزیراعظم نے اہل اور باصلاحیت کمیشن تشکیل دے کر نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاہے‘راجہ خورشید

پیر 26 دسمبر 2016 15:02

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے اوورسیز راہنماراجہ خورشید احمد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق نے اہل اور باصلاحیت کمیشن تشکیل دے کر نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاہے۔ گڈگورننس کے قیام کے لیے سیاسی اور انتظامی سطح پر تاریخ ساز فیصلے کیے جارہے ہیں۔ بے مثال شہرت کی حامل شخصیت کو کمیشن کا چیئرمین بناکر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کومحفوظ کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار غیر سیاسی پبلک سروس کمیشن تشکیل دیاگیاہے۔ ان خیالات کااظہار انھوںنے اپنے اخباری بیان میں کیا۔حکومت آزاد کشمیر نے اہل اور باصلاحیت کمیشن کی تشکیل سے مخالفین کو حیرت میں ڈال دیاہے۔اب تعلیمی اداروں میں این ٹی ایس کے نفاذ سے میرٹ پر آنے والے نوجوان ہی قوم کے معماروں کی تربیت کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف دورہ مظفرآباد میں تاریخی پیکج دے کر کشمیر یوں کی قسمت بدل دیں گے۔ میرٹ کی پامالی سابقہ حکومت کے دورمیں ہوئی۔ اب میرٹ کو بنیاد بناکرہی روزگار دیاجائے گا۔ غیرترقیاتی اخراجات کا میزانیہ کم کرکے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :