نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق ان کے حقوق ملیں گے‘راجہ عمران ضابر

نو تشکیل شدہ پبلک سروس کمیشن ان افراد پر بنایا گیا ہے جن کی شہرت پر کوئی انگلی اٹھا نہیں سکتا

پیر 26 دسمبر 2016 14:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء)مسلم لیگ یوتھ ونگ کے تحصیل صدر راجہ عمران ضابر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق ان کے حقوق ملیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں عوامی خواہشات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کر کے آزادکشمیر میں میرٹ کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

نو تشکیل شدہ پبلک سروس کمیشن ان افراد پر بنایا گیا ہے جن کی شہرت پر کوئی انگلی اٹھا نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں ان سے براہ راست غریب اور حقدار لوگوں کو فائدہ ہوگا۔آزادکشمیر میں میرٹ اور انصاف کو قائم کر کے ہی گڈگورننس قائم ہوسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں میرٹ کا بری طرح استحصال کیا گیا سرکاری نوکریاں رشوت کی بنا پر دی گئیں جس کے باعث نوجوان نسل سخت مایوس ہوگئی اور ہمارا نظام تعلیم بھی انحطاط کی طرف چلا گیا انھوں نے کہا کہ اب نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق ان کے حقوق ملیں گے ۔