مظفر آباد،نئے سارجنٹ کے چارج سنبھالتے ہی گزشتہ 5ماہ سے جام ٹریفک بحال ہوگئی

پیر 26 دسمبر 2016 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) میر مزمل کے ٹریفک کا نظام سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 5ماہ سے جام ٹریفک بحال ہوگئی ڈرائیوروں نے بھی سکھ کاسانس لیا ۔

(جاری ہے)

دارلحکومت مظفرآباد میں گزشتہ 5ماہ میں پہلی مرتبہ نیلم پل ، سنٹرل پلیٹ ،سی ایم ایچ روڈ چہلہ پل ، بنک روڈ ، تانگہ اسٹینڈ اولڈ سیکرٹریٹ ، ٹاہلی منڈی ، لاری اڈہ میں جہاں ٹریفک گھنٹوں گھنٹوں بند رہتی تھی گزشتہ روز سارجنٹ ٹریفک پولیس میر مزمل کے عارضی طور پر تعیناتی کے بعد ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے متحرق ہوگئے جس کے باعث پانچ ماہ سے جام ٹریفک روا دواں عوام اور ڈرائیوروں نے بھی سکھ کی سانس لی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ میر مزمل ایک اچھے اور دیانت دار ٹریفک پولیس افسر ہیں جو ڈرائیوروں سے اپنی شروعات گالی سے نہیں بلکہ اسلام علیکم ! سے کرتے ہیں انھو ں نے کہا کہ ڈپٹی انسپکٹر ٹریفک جنر ل پولیس ڈاکٹر لیاقت عوامی او ڈرائیوروں کی خواہشات کے مطابق میر مزمل کو سٹی میں ٹریفک سارجنٹ تعینات کیا جائے جس سے عوام او رڈرائیوروں کو سہولیات بھی میسر ہوگی اور ٹریفک بھی بحال رہی گی جبکہ ٹریفک پولیس کی کارگردگی کو خراب کرنے والے افسرانوں کو فوری تبدیل کیا جائے جو بجائے بے گناہ چلان کرنے کے علاوہ بھی ڈرائیوروں کو گالی گلوچ اور پیٹتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :