کشمیریوں کی استقامت اور جذبہ جہاد ،شوق شہادت نے بھارتی ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا ، عبد الرشید ترابی

برہان وانی کی شہادت کے بعد اٹھنے والی تحریک نے عالمی سطح پر اثر ات مرتب کئے، ممبر قانو ن ساز اسمبلی

پیر 26 دسمبر 2016 14:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانو ن ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری منز ل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔مسلسل کرفیو،تشدد اور ممنوعہ ہتھیار پیلٹ گن کے استعمال سے قتل عام ،مال واسباب کی تباہی جیسے مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارت کشمیریوں کوآزادی کے مطالبے سے دستبردار کرانا چاہتا تھا لیکن کشمیریوں کی استقامت اور جذبہ جہاد ،شوق شہادت نے بھارتی ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا ۔

گزشتہ روزان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان کے مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کیابرہان وانی کی شہادت کے بعد اٹھنے والی تحریک عالمی سطح پر اثر ات مرتب کیے بھارت کے پروپیگنڈے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک محض پاکستان کی طرف سے دراندازی کا نتیجہ ہے ،سے ہوا نکال دی۔

(جاری ہے)

اس دبائو سے نکلنے کے لیے سیز فائر لائن اور ورکنگ بونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاکستان کی پانی روکنے اور کھلی جنگ کی دھمکیاں دیں جس سے دنیا کو تشویش لاحق ہوئی کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں نریندر مودی عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان،وزیر اعظم پاکستان اور عسکری قیادت کے اس مرحلے پر واضح اور دوٹوک موقف نے بھی واضح کر دیا کہ پاکستان کشمیریوں کی پشتیبانی سے دستبردار نہیں ہوسکتا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستان اور کشمیری کمیونٹی اور تنظیموں نے بھرپور سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا ،حالیہ دورہ برطانیہ کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ ہاوس میں کانفرنس میں شرکت کی،ملک گیر کونسلر کنونشن جو تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام منعقد ہوا میں شرکت کی سٹی کونسلز میں پروگرامات اور اہل دانش سے ملاقاتیں ہوئیںجنہیں باور کروایا کہ برطانیہ اورمغر ب کے مفادات کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کو حل کروائیں نریندر مودی بیانک جنگ کی طرف جارہا ہے پاکستا ن وآزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہوئے جس سے ہندوستان پر دبائو بڑھا جس سے کرفیو اٹھانے پر مجبور ہوا ،انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کوشش کررہا ہے کہ بات چیت کا آغاز ہو حریت کانفرنس نے واضح کر دیا کہ بات چیت غیر مشروط اور سہ فریقی ہو اس وقت عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے جس سے فائد ہ اٹھانے کے لیے حکومت پاکستان سفارتی محاذ کو متحرک کرے ،وزیر اعظم پاکستان قومی وفد لے کر دنیا کے اہم ممالک کا دورہ کریں ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے،سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں مسئلے کو اٹھائیں ،پاکستان میں رائے عامہ کا دبائو برقرار رکھنے کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ہے موقع ہے کہ آئندہ بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جماعت اسلامی ،اسلامی تحریکوں کی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان میں دعوتی ،تنظیمی اور سیاسی میدان میں جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کی موثر تنظیم اور پارلیمانی رول کے ذریعے حکومت اور اسمبلی کو تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کے لیے کاوشیں جاری رکھیے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :