پاکستانی سیریز کے دوسرے امتحان میں بھی ہمت دکھائے‘ سعید اجمل

پیر 26 دسمبر 2016 14:18

پاکستانی سیریز کے دوسرے امتحان میں بھی ہمت دکھائے‘ سعید اجمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء)مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کی سپر اننگز سے آسٹریلیا دبا ئوکا شکار ہے، پاکستانی سیریز کے دوسرے امتحان میں بھی ہمت دکھائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ کی یادگار اننگز نے کینگروز پر دھاک بٹھا دی ہے۔ قومی کھلاڑیوں کو ایسی ہی قابل اعتماد کارکردگی کو جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جو کھلاڑی جتناحوصلہ دکھاتا ہے وہ اتنا ہی کامیاب رہتا ہے ۔