اظہرعلی پاکستان کی جانب سے کلینڈر ائیر میں ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

پیر 26 دسمبر 2016 14:18

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی پاکستان کی جانب سے کلینڈر ائیر میں ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ۔انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں انجام دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں66 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی اسی اننگز کے بدولت پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 142 بنائے وہی اظہر علی نے کلینڈر ائیر میں اپنے ہزار رنز مکمل اور25ویں نصف سنچری سکور کی ۔

اسی کے ساتھ وہ پانچویں پاکستانی بلے باز بنے جنہوں نے کلینڈر ائیر میں ہزار رنز مکمل کئے ۔اس سے قبل محسن خان ،انضمام الحق،محمدیوسف اور یونس خان یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں برس اب تک پانچ کرکٹرز کلینڈر ایئر میں اپنے ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں جس میں جوئے روٹ 1477، جونی بیئراسٹو1470، الیسٹرکک 1270، ویرات کوہلی1215 اور معین علی کے 1078 رنز شامل ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اظہر علی نے سال 2016ء میں ایک منفرد ریکاڑد اس وقت اپنے نام کیا جب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی اس کے ساتھ ہی وہ پنک بال سے ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بنے۔

متعلقہ عنوان :