ایف بی آرکو پاناما اور بہاما لیکس کے معاملے پر جاری 444نوٹسز پر صرف 68جوابات موصول ہوئے
پاکستان میں رہائش پذیر نہیں ہیں اس لیے پاکستانی حکام کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے‘23کا جواب پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز سے ان کا کوئی بھی تعلق نہیں ،39 افراد کادعویٰ ،کچھ خواتین شوہروں کی جانب سے آف شور کمپنیز رکھنے والی بات سن کر حیران
پیر 26 دسمبر 2016 14:18
(جاری ہے)
ٹیکس سے بچنے کے لیے 271 کمپنیاں برٹش ورجن آئی لینڈ، بہاماس میں 25، پاناما میں 84، سیشلز میں 44، نیوئے میں 10، سماوا میں 4، موریشس میں 3، اینگوئیلا میں 2 اور جیرسی میں ایک کمپنی بنائی گئی ۔
ٹیکس چھپانے کے لیے جنت تصور کیے جانے والی ریاستوں میں سے تین برٹش ورجن آئی لینڈ، اینگوئیلا اور جیرسی براہ راست برطانیہ کے کنٹرول میں ہیں جب کہ مجموعی طور پر 444 افراد میں سے 274 انہی تین جگہوں پر کمپنیوں کے مالک ٹھہرائے گئے ہیں۔رواں ماہ 12 دسمبر کو عالمی ادارے انٹرنیشل ڈویلپمنٹ ایجنسی آکسفیم نے ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں برطانیہ کے ماتحت مزید 2 جزائر کیمین آئی لینڈ اور برمودا کی بھی ٹیکس سے بچنے والی جگہوں کے طور پر نشاندہی کی گئی۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ بدترین ٹیکس سہولت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں برمودا سرفہرست تھا، جب کہ اس فہرست میں کیمین آئی لینڈ، نیدرلینڈ، سوئٹرزلینڈ، سنگاپور، آئرلینڈ، لگزمبرگ،کیوریسا، ہانگ کانگ، قبرس، بہاماس، جیرزی، بارباڈوس، موریشس اور برٹش ورجن آئی لینڈ بھی شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ ممالک منافع کی منتقلی، جارحانہ ٹیکس نظام اور سوئیٹ ہارٹ ڈیلز کے نام پر وسیع پیمانے پر ٹیکس سے بچنے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ایک پاکستانی عہدیدار کے مطابق ان کے پاس رپورٹ میں موجود 15 ممالک میں سے صرف 5 میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں ہونے کے کیسز موجود ہیں۔تاہم، عہدیدار نے مزید بتایا کہ رپورٹ میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نیدرلینڈ، آئرلینڈ، سنگاپور، لگزمبرگ، ہانگ کانگ اور سوئٹزرلینڈ میں بھی آف شور کمپنیوں کی مالک ہوسکتی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے پاناما میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 336 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے،جن میں ان افراد سے ملکیت، ٹیکس معاملات اور اداروں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ایف بی آر کے محکمے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آف ان لینڈ روینیو کو صرف 57 افراد کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے جنہوں نے آف شور کمپنیاں رکھنے کی تصدیق کی ہے۔ان میں سے 23 افراد نے ایف بی آر کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں رہائش پذیر نہیں ہیں اس لیے وہ پاکستانی حکام کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر 39 افراد نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ پاناما پیپرز میں بتائی گئی آف شور کمپنیز سے ان کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔عہدیداروں کے مطابق آف شور کمپنیاں رکھنے والے 11 افراد کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کو جاری کیے گئے نوٹسز کا جواب ان کی بیوائوں کی جانب سے بھیجا گیا ہے جب کہ کچھ خواتین اپنے شوہروں کی جانب سے آف شور کمپنیز رکھنے والی بات سن کر حیران بھی ہوئیں۔ایف بی آر کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر 31 کیسز کی تحقیقات ملتوی کردی گئی ج کہ 37 افراد کو نوٹسز نہیں بھیجے گئے۔ صرف 14 افراد نے آف شور کمپنیز رکھنے کا اعتراف کیا مگر انہوں نے دعوی کیا کہ یہ کمپنیاں صرف کاغذات میں ہی وجود رکھتی ہیں۔آیف بی آر نے 60 نوٹسز ٹیکس انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے ملک بھر میں مختلف لوگوں بھیجے جانے تھے۔ ان میں سے 10 افراد نے نے ان نوٹسز کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ دیگر 8 افراد نے نوٹسز پر قانونی مسائل اٹھائے۔خیال رہے کہ پاناما پیپرز کے تناظر میں صرف 60 افراد کو جرمانوں کے ساتھ اظہار وجوع کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت پہلا شوکاز نوٹس میں 25 ہزار روپے جرمانہ بھیجا گیا۔بہامالیکس میں 150 پاکستانیوں کے نام سامنے آئے مگرتحقیقات میں نشاندہی کے بعد صرف 108 افراد کے خلاف مقدمات بنائے گئے ، جنہیں انکم ٹیکس کے سیکشن 176 کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔ایف بی آر کے ٹیکس انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو تاحال صرف 11 افراد کی جانب سے آف شور کمپنیاں تسلیم کرنے کے جوابات موصول ہوئے ہیں، 5 افراد نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کا بتائی گئی آف شور کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، 5 افراد نے التوا مانگا ہے جب کہ 2 افراد کو نوٹسز ہی نہیں بھیجے جا سکےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.