بھارتی کرکٹر محمد شامی کے مسلمان مداحوں کی جانب سے انکی اہلیہ کے لباس پر شدید تنقید جاری

پیر 26 دسمبر 2016 13:40

بھارتی کرکٹر محمد شامی کے مسلمان مداحوں کی جانب سے انکی اہلیہ کے لباس ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) انڈیا کے معروف کرکٹ کھلاڑی اور فاسٹ بولر محمد شامی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔اس تصویر میں ان کی اہلیہ حسین جہاں بھی ہیں اور سارا قضیہ ان کے لباس کے متعلق ہے۔ انڈیا میں لباس پر یہ کوئی نئی بحث نہیں ہے۔ اس سے قبل انڈیا کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے لباس پر بھی سوشل میڈیا میں بحث ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

محمد شامی کے بعض مداحوں کو ان کی بیوی کا یہ لباس پسند نہیں آیا اور انھوں نے اسلام اور اللہ کا حوالہ دے کر انھیں اس سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔سلمان انصاری نامی ایک شخص نے لکھا ہے شرم کرو سر، آپ ایک مسلمان ہو، بیوی کو پردے میں رکھو اور کچھ سیکھو آملہ (ہاشم آملہ)(معین علی)سے اور بھی بہت ساروں سے۔ محمد بلال رضوی نے لکھا ہے کہ شرم آنی چاہیے شامی، ایک دن مرنا ہے یہ مت بھولو، بیویوں کو کیسے رکھا جائے اپنے ساتھی کرکٹر پٹھان برادر سے سیکھو۔بعض لوگوں نے یو یہاں تک پوچھ لیا کہ آپ کیا مسلمان ہیں تو بعض نے پوچھا کہ سنی ہیں یا شیعہ۔

بھارتی کرکٹر محمد شامی کے مسلمان مداحوں کی جانب سے انکی اہلیہ کے لباس ..

متعلقہ عنوان :