بھارتی اسٹار مہندرا سنگھ دھونی بھی رنگین بیٹ استعمال کرتے نظر آئیں گے

پیر 26 دسمبر 2016 13:40

بھارتی اسٹار مہندرا سنگھ دھونی بھی رنگین بیٹ استعمال کرتے نظر آئیں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے دوران بھارتی محدود اوورز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے رنگین بیٹ استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ جس اسپورٹس مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں اس نے انھیں اگلے سیزن میں رنگین بیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر آندرے رسل نے بھی سیاہ بیٹ استعمال کیا تھا تاہم اس کا رنگ گیند پر لگنے کی وجہ سے انھیں یہ بیٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم رسل نے واضح کیا تھا کہ وہ مستقبل میں دیر پا سیاہ کلر والا بیٹ استعمال کریں گے۔

اسپارٹن اسپورٹس کا کہنا ہے کہ دنیاکے مختلف ایونٹس کی فرنچائزز نے اپنے بیٹسمینوں کو رنگین بیٹ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، کرس گیل بھی گذشتہ برس بگ بیش میں گولڈن بیٹ استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :