میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا آسان نہیں، پاکستان ٹیم کچھ نہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش کررہی ہے، رمیز راجہ ، محمد یوسف

پیر 26 دسمبر 2016 13:58

میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا آسان نہیں، پاکستان ٹیم کچھ نہ کچھ مختلف کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے میلبورن کی وکٹ پر کھیلنا اتنا آسان نہیں ، پاکستان ٹیم کچھ نہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح اپنے انداز سے چال چلتے ہیں لیکن میلبورن میں پچ مختلف ہے،میچ کی اسٹریٹجی مختلف بنانا ہوگا،جارحانہ کھیلنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم تجربہ کررہی ہے ،جو اچھی بات ہے۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ کہ 142 رنز پر چار وکٹیں گرجانے کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی کو اب لمبی اننگز کھیلنا ہوگی ،ساڑھے تین سو رنز بنانے ہوں گے ،تب ہی چوتھی اننگز میں آسٹریلیا پر پریشر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :