نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 29 دسمبر کو کھیلا جائے گا

پیر 26 دسمبر 2016 13:50

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 29 دسمبر کو کھیلا ..

نیلسن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل 29 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں کیویز نے 77 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :