ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور کسی سے نہیں ،آرمی چیف

پیر 26 دسمبر 2016 13:42

ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور کسی سے نہیں ،آرمی چیف
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے قومی یکجہتی کے ضامن اور علامت ہیں،بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے کم نہیں،بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور انتہائی اہم حصہ ہے،سی پیک کی بروقت تکمیل خطے کو ترقی کی راہ پر ڈال دے گی،ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے،دشمنوں کی ساز ش کا شکار نا سمجھوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں،،دہشتگرد اور ان کے ہاتھوں استعمال ہونے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

وہ پیر کو کوئٹہ میںبلوچستان کے ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرا بلوچستان کا تیسرا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ میرے دل کے کتنے قریب ہیں،بلوچستان کے غیور عوام کی خوشی میں شریک ہونے پر فخر ہے،فخر ہے کہ میرا تعلق بھی بلو چ رجمنٹ سے ہے،پاس آئوٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتاہوں،پا س آئوٹ ہونے والوں میں پولیس اور ایف سی کے دستے بھی شامل ہیں،ملک کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر قبیلہ اور ملک ہے،آپ ملک کی مرمت کے رکھوالے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے قومی یکجہتی کے ضامن اور علامت ہیں،بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے کم نہیں،بلوچستان پاکستان کا بڑا اور انتہائی اہم حصہ ہے،اللہ نے بلوچستان کو بے پناہ وسائل،عوام کے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے،صوبے میں امن و امان کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے،فوج صوبے میں تعلیمی اور سماجی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے،بلوچستان کا مستقبل انشاء اللہ روشن ہے،اقتصادی راہداری روشن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھائیوں کو یقین ہے کہ ان کی خوشحالی کی منزل قریب ہے،خوشی ہے بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کرچکے ہیں،سی پیک کی بروقت تکمیل خطے کوترقی کی راہ پر ڈال دے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشتگرد اور ان کے ہاتھوں استعمال ہونے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے،دشمنوں کی ساز ش کے شکار ناسمجھوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں،ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے،بلوچستان کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے

متعلقہ عنوان :