روزانہ بغیر چینی تین کپ چائے پینے سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، امریکی ماہرین

پیر 26 دسمبر 2016 13:39

روزانہ بغیر چینی تین کپ چائے پینے سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ بغیر چینی تین کپ چائے پینے سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق سیاہ چائے میں گلوکوز (شوگر) کو کم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، جو ٹائپ ٹو ذیا بیطس پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

چائے میں پائے جانے والے قدرتی پولی فینول اجزاء قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں چائے کے استعمال سے جسم پر پڑنے والے مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے تجویز پیش ہوئے کہا ہے کہ کہ دن بھر میں بغیر چینی چائے کے دو سے تین کپ پینے سے ادھیڑ عمر میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کے عمل کو روکا جا سکتا ہیں۔